جمیکا ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم پاکستان کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے، وشال سنگھ ناقابل شکست 135، ہیٹمیئر 97 اور کیرن پاﺅل 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے 3، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے احمد شہزاد 53 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔