پیرس۔20جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 110واں ایڈیشن یکم جولائی سے شروع ہوگاجو سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ریس یکم جولائی سے بلباؤ (اسپین) سے شروع ہوکر 23 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آخری مرحلے کے ساتھ ختم ہوگی ۔
سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3404کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس یکم جولائی سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 10 اور 17 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔