پتوکی۔ 15 نومبر (اے پی پی):ٹول پلازہ پتوکی کے سپروائزر اور ساتھیوں کے تشدد سے نوجوان ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق پتوکی،ٹول پلازہ پر ملازمت کرنے والا 23 سالہ نوجوان مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا،
ہیڈ سپروائزر ٹول پلازہ اور عملے نے اس پر 2 ہزار روپے چوری کرنے کے شبے میں تشدد کیا ، سپروائزر نے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ مقتول کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،درج ایف آر جو کہ مقتول کے چچا نے درج کروائی ہے کے مطابق ٹول پلازہ کے سپروائزر ،عملے اور سیکورٹی گارڈ کے تشدد سے میرے بھتیجے کی موت واقع ہوئی، ملزمان نعش کو بوری میں ڈال کر قریبی کھال میں پھینک آئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ورثا ءموقع پر پہنچ گئے بعد زازں ٹول پلازہ سپروائزر اور دیگر عملے کے خلاف مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔