نوکوالوفا۔24دسمبر (اے پی پی):ٹونگا کے سابق وزیر خزانہ اور قومی منصوبہ بندی ایساک ایکے کو وزیر اعظم منتخب کر لیاگیا ہے۔
شنہوا کے مطابق ایساکی ایکے نے وزیر برائے تجارت و اقتصادی ترقی ولیامی لاٹوکو 8 کے مقابلے 16 ووٹوں سے شکست دی۔ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات نومبر 2025 میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ ٹونگا کے وزیر اعظم سیئوسی سوالینی نے رواں سال 9 دسمبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔