ٹونی ڈی زورزی کی بنگلہ دیش کےخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری

117

چٹوگرام۔30اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹونی ڈی زورزی نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔

یہ 27 سالہ پروٹیز بلے باز ٹونی ڈی زورزی کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری کے ساتھ بیسٹ اننگز بھی ہے۔ ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹونی ڈی زورزی نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے سٹن سٹبس کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 201رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

ٹونی ڈی زورزی نے 269گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4خوبصورت چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے انفرادی 177رنز بنائے۔ یہ ٹونی ڈی زورزی کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری کے ساتھ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔ ٹونی ڈی زورزی کو 177کے انفرادی سکور پر تیج الاسلام نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔\932