ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں مندی

92

ٹوکیو ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.21 فیصد یا 34.94 پوائنٹس کی کمی سے 16772.68 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.26 فیصد یا 3.48 پوائنٹس کی کمی سے 1349.19 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.07 فیصد یا 16.97 پوائنٹس کی کمی سے 23742.83 پوائنٹس جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 3.27 پوائنٹس کی کمی سے 3039.05 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔