- Advertisement -
ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان
ٹوکیو ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایشیا اوربحرالکاہل کے خطے کی مرکزی سٹاک مارکیٹ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کو مندی چھائی رہی۔ ٹوکیو کے نکی 225 انڈیکس میں وقفے تک 0.09 فیصد کے ساتھ 16.26 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سینسکس 17.347 کی حد تک جاسکا۔ ٹاپکس انڈیکس میں تمام پہلے سیشنز میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔انڈیکس میں مجموعی طورپر 2.99 پوائنٹس کی کمی آئی اور13 ہزار کی نفسیاتی حد پار نہ ہوسکی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2085
- Advertisement -