ٹوکیو ۔ 26 فروری (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام اضافے پر ہوا جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور امریکا میں قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 260.85 پوائٹ (1.19 فیصد) بڑھ کر 22153.63 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 14.28 پوائنٹ ( 0.81 فیصد) اضافے کے ساتھ 1774.81 پوائنٹ رہا۔