- Advertisement -
ٹوکیو ۔ 14 جون(اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جس کی وجہ یورپی یونین سے ممکنہ برطانوی انخلاءبارے سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔ٹوکیو مارکیٹ میں نکی۔225 انڈیکس 200.29 پوائنٹس (1.25 فیصد)گر کر 15818.89 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 16.19 پوائنٹس (1.26 فیصد )گرنے کے بعد 1268.35 پوائنٹس پر رہا۔ایئربیگز ساز کمپنی تکاتا کے شیئرز 2.48 فیصد کم ہوکر 393 ین فی شیئر جبکہ سونی الیکٹرانکس کے حصص 0.63 فیصد بڑھنے کے بعد 2948.5 ین فی شیئر رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8648
- Advertisement -