ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے میں 76واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

83
ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے
ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے میں 76واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد/ٹوکیو۔14اگست (اے پی پی):ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے میں 76واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔تقریب کا انعقاد سفارت خانے کے احاطے میں ہوا اور جاپان میں مقیم پرجوش پاکستانی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ٹوکیو سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے قومی پرچم لہرایا۔

انہوں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے جس میں قوم کی کامیابیوں اور مستقبل کی خواہشات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا اور محصور کن قوالی کی پرفارمنس سے سامعین جھوم اٹھے ۔ تقریب کے اختتام پر رضا بشیر تارڑ نے اس قوم دن کو منانے کےلئے غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ جوش و جذبے پر تمام حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔