ٹویوٹا کا کینیڈاکی دو فیکٹریوں میں 1.4 ارب کینیڈین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

75

اوٹاوا ۔05مئی (اے پی پی)جاپانی موٹر ساز کمپنی ” ٹویوٹا “ نے وسطی کینیڈا کی کیمبرج اور وڈسٹاک کے علاقوں میں قائم دو فیکٹریوں میں 1.4 ارب کینیڈین ڈالر (1.09 ارب امریکی ڈالر) سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ان پلانٹس میں کینیڈین حکومت بھی 110 ملین کینیڈین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویوٹا کی جانب سے اس سرمایہ کاری کا مقصد شمالی امریکا کو ہائبرڈ گاڑیوں کا مرکز بنانا ہے۔دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی جانب سے جاری بیان میں ٹویوٹا کے اس منصوبے کو سراہا گیا اور حکومت کی جانب سے بھی 110 ارب کینیڈین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔