ٹڈی دل کا ایک چھوٹا گروہ ایک دن میں 35 ہزار افراد کے مساوی خوراک ہڑپ کر جاتا ہے،عالمی اقتصادی فورم

77
World Food Programme
World Food Programme

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):عالمی اقتصادی فورم نے کہا ہے کہ ایک مربع کلومیٹر رقبہ پر محیط ٹڈی دل کا ایک چھوٹا سا جھنڈ ایک دن میں 35 ہزار انسانوں کے برابر خوراک کھا جاتا ہے۔ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک کلو میٹر کے علاقہ میں ٹڈیوں کی اوسط تعداد 80 ملین تک ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹڈیوں کا بڑا جھنڈ ایک دن میں 1.8 ملین میٹرک ٹن سبزہ چٹ کر جاتا ہے جس سے 81 ملین افراد کی ایک روز کی خوراک کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ یوں ٹڈی دل کا ایک چھوٹا گروہ ایک دن میں 35 ہزار افراد کے مساوی خوراک ہڑپ کر جاتا ہے۔