اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 41 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں972 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک374264.07 مربع کلومیٹر (تقریباً 9.24کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور9142.87 مربع کلو میٹر (تقریباً 22.59 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5172 سے زائد افراد اور 667 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ منگل کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 219328 ایکڑ پر سروے اور 3 اضلاع (رحیم یار خان، بہاولنگر اور بھکر) میں 469 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2351 افراد (بشمول پاک فوج) اور 338 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.75 کروڑ ایکڑ پر سروے اور848317 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 101375ایکڑ پر سروے اور 8 اضلاع (شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز،جام شورو، دادو، ،خیرپور،گھوٹکی، سکھر اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 6380 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.97 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 131613 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 212239 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور4 اضلاع (ڈی آئی خان، کی مروت،اورکزئی اور کرک) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر551 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 907 افراد (بشمول پاک فوج) اور 115 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.38 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 153857 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 375981 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب’ آواران اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر8345 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں3.14 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1125463 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔