ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے تین سال کے دوران 10لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا

58

شنگھائی۔15اگست (اے پی پی):امریکا کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کی شنگھائی میں قائم گیگا فیکٹری نے 3سال کے دوران 10لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا چائنا نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی گیگا فیکٹری نے رواں سال کے ابتدائی 6ماہ (جنوری تا جون ) کے دوران 97ہزار 182گاڑیاں برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں یہ تعداد 41ہزار 770 یونٹس رہی تھی ۔

ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے رواں سال کے پہلے 6ماہ کے دوران تقریباً 3لاکھ گاڑیاں تیار کیں جبکہ جون کے دوران چین میں 77ہزار 938گاڑیوں کی ڈیلیوری کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 177فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسلا نے امریکا سے باہر کسی بھی ملک میں پہلی فیکٹری 2019میں چین کےاقتصادی مرکز شنگھائی میں قائم کی جہاں 99.9 فیصد ملازمین چینی شہری ہیں۔