ریاض ۔25اپریل (اے پی پی):ٹیسلا کمپنی نے اپنے الیکٹرک گاڑی ’سائبر ٹرک‘ کی سعودی مارکیٹ میں رواں سال کے اختتام سے قبل ترسیل شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیسلا نے 10 اپریل کو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ سعودی مارکیٹ میں داخلے کے لیے اپنی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’صارفین کو آن لائن ٹیسلا گاڑیاں آرڈر کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی۔ٹیسلا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شاپنگ مالز میں شورومز کا افتتاح کیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور خصوصی سروس سینٹرز قائم ہوں گے۔