ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے میں مصباح الحق کی لیڈر شپ کا اہم کردار ہے، پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، ڈیوڈ رچرڈسن

103

لاہور ۔ 21 ستمبر (اے پی پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے میں مصباح الحق کی لیڈر شپ کا بھی اہم کردار ہے اور امید کرتا ہوں کہ پاکستان ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنے اعزاز کو برقرار رکھے گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن ٹرافی کی تقریب کے بعد مصباح الحق اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کی بہت سی کرکٹ ٹیمیں باصلاحیت ہیں لیکن لیڈر شپ کی کمی کی وجہ سے وہ نمبر ون پوزیشن حاصل نہیں کرسکیں لیکن مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے بہت بڑی اچیومنٹ حاصل کی ہے