جوہانسبرگ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے تاہم مہمان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا