- Advertisement -
لندن ۔ 10جون(اے پی پی) برطانیہ کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ چین ٹیسکو نے ترکی میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2014-15ءکے دوران ریکارڈ سالانہ خسارے کے بعد ٹیسکو نے وسطی یو رپ اور جنوب مشرقی ایشیاءمیں اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو ٹیسکو حکام کے طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سپر مارکیٹ چین ترکی میں اپنے کاروبار کے 95.5فیصد حصص حریف کمپنی میگروس کو فروخت کرے گی جبکہ برطانوی ریسٹورنٹ چین جرافے کو بھی آغاز کے صرف تین سال بعد ہی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8391
- Advertisement -