اوہائیو۔11اگست (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ڈبلز مقابلوں سے باہر ہوگئی۔امریکی ٹینس سٹار نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔امریکی ٹینس سٹار نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا نے ویمنز ڈبلز مقابلے کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 5-7سے نہ صرف اپ سیٹ شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔