مونٹریال ۔4اگست (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چائینز تائپے کی ٹینس کھلاڑی چان ہاؤ چنگ …
ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
مونٹریال ۔4اگست (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چائینز تائپے کی ٹینس کھلاڑی چان ہاؤ چنگ اور ان کی چین کی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو شکست دی۔ کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائینز تائپے کی ٹینس کھلاڑی چان ہاؤ چنگ اور ان کی چین کی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار صوفیہ کینن پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔








