ٹیلی نار پاکستان صارفین کیلئے اپنے عزم کے اعادہ کیلئے کسٹمر ڈے کا انعقاد کرے گا

180
Telenor Pakistan Telenor Pakistan
Telenor Pakistan

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):ٹیلی نار پاکستان صارف کے تجربے میں اضافہ کیلئے اپنے عزم کے اعادہ کے ساتھ آئندہ ہفتے کسٹمر ڈے 2023 منائے گا۔کسٹمر ڈے کی مناسبت سے ہونے والی سرگرمیوں میں ٹیلی نار ایشیا کے سربراہ پیٹر بورے فربرگ خصوصی طورپر شرکت کریں گے جو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ٹیلی نار پاکستان اپنے 46 ملین سے زائد صارفین کے ساتھ صارفین کو اپنا سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے۔

کسٹمر ڈے صارفین کیلئے ادارے کے عزم اور ان کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ترجیحات کی اہمیت کو اجاگر کرے گا جو ٹیلی نار پاکستان کے معاشرے کو بااختیار بنانے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کے مشن کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔کسٹمر ڈے میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جس میں ٹیلی نار پاکستان اور اس کے گرانقدر صارفین کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی جہت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ٹیلی نار مینجمنٹ اورپوری افرادی قوت متنوع چینلز کے ذریعے صارفین کے ساتھ فعال انداز روابط قائم کرنے کیلئے مارکیٹوں کا دورہ کریں گی ۔وہ صارفین کے تجربات کو سمجھنے، ان کی ضروریات کو جاننے ، ان کے خدشات کو دورکرنے کیلئے صارفین سے بات چیت کریں گے۔