اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد ٹیلی نار پاکستان نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اپنی نیٹ ورک سروسز کو فعال رکھا تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بلا تعطل رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔موسلا دھار بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر کمپنی نے فوری طور پر اپنے وسائل کو متحرک کیا تاکہ ان مشکل …
ٹیلی نار پاکستان کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اقدام ، خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان میں مفت کالز کی سہولت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد ٹیلی نار پاکستان نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اپنی نیٹ ورک سروسز کو فعال رکھا تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بلا تعطل رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔موسلا دھار بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر کمپنی نے فوری طور پر اپنے وسائل کو متحرک کیا تاکہ ان مشکل حالات میں اپنے وسیع ترین نیٹ ورک پر رابطے کی سہولت برقرار رکھی جا سکے۔
ریلیف اقدامات کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں کے صارفین کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں متاثرہ صارفین کو مفت کال منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس نازک وقت میں اپنے پیاروں، ہنگامی سروسز اور امدادی اداروں سے رابطے میں رہ سکیں۔ یہ مفت منٹس تین دن کے لیے کارآمد ہوں گے اور انہیں#29 *345* ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام ان علاقوں پر مرکوز ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں نے زندگی، روزگار اور بنیادی مواصلاتی نظام کو متاثر کیا ہے۔ بلا تعطل رابطے کی سہولت اور مفت منٹس کی پیشکش کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان زمینی سطح پر فوری امداد اور رابطہ کاری کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ بلا تعطل رابطے کو یقینی بنایا جا سکےاور مفت کالز کی سہولت دے کر ہم لوگوں کو اپنے خاندانوں اور امدادی اداروں سے رابطے میں رکھنے میں مدد کر رہے ہیں، جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
ٹیلی نار پاکستان ہمیشہ سے قدرتی آفات کے دوران کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ کمپنی نیٹ ورک کی مضبوطی، ہنگامی رابطے کے حل اور حکام کے ساتھ مل کر ریلیف کی کوششوں کو فروغ دیتی رہی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے۔








