36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںٹیلی نار کی طرح دیگر نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری...

ٹیلی نار کی طرح دیگر نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیلی نار کی طرح دیگر نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے آفس میں ناروے کے سفیر پیر البرٹ السیس سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعاون، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر سید امین الحق نے نارویجن سفیر کو آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرز کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ نارویجن کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی مہارت اور جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ناروے کے سفیر پیر البرٹ السیس نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات ہیں، خواہش ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سمیت تجارتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے مزید استحکام لایا جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=320421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں