34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کی برسی منائی...

ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کی برسی پیر کو منائی گئی۔14 مارچ 1948 کو پیدا ہونے والے محبوب عالم ایک منفرد اداکاری کے ساتھ ورسٹائل اداکار تھے۔وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسک ڈرامہ سیریل’’وارث‘‘ میں اپنے شاندار کردار کے لیے مشہور تھے جس میں انہوں نے چوہدری حشمت علی کا کردار ادا کیا تھا۔

وہ پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے اندھیرا اُجالا، اپنا لوگ اور نیلے ہاتھ میں بھی نظر آئے۔محبوب عالم نے 38 فلموں میں بھی کام کیا جن میں 12 اردو، 15 پنجابی اور 11 سندھی فلمیں شامل تھیں ۔ان کا انتقال 18 مارچ 1994 کو 46 سال کی عمر میں کراچی میں ہوا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=449263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں