- Advertisement -
کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن تعلیم، تفریح اور عالمی شعور کے فروغ کا موثر ذریعہ ہے، اسے تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ نے کہا ہےکہ پاکستانی میڈیا دنیا میں قومی ورثہ اور مثبت پہلووں کو اجاگر کرے۔ ٹیلی ویژن عالمی مسائل جیسے فلسطین، کشمیر اور موسمیاتی تبدیلی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ آج کے دور میں ٹیلی ویژن نوجوانوں کی تعلیم اور شعور بیدار کرنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ پاکستان کا امن اور ترقی کا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لیے میڈیا کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527867
- Advertisement -