28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف محکمہ انہار...

ٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف محکمہ انہار کی کارروائی

- Advertisement -

نمائندہ۔ 23 جون (اے پی پی):ٹیل کے کاشتکاروں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا نوٹس لئے جانے کے بعد محکمہ انہار نے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی اور بھونگ مائینر میں اوور سائیز موگوں کو درست اور پائپ لگا کر نہری پانی چوری کرنے والوں کے آلات تحویل میں لے لئے ۔تفصیلات کے مطابق بھونگ مائینر میں پائپ لگانے اور مقررہ حد سے زائد موگے بنا کر پانی چوری کرتے ہوئے ٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف محکمہ انہار نے ایس ای انہار کی سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے بھونگ مائینر میں اوور سائیز موگوں کو درست اور پائپ لگا کر نہری پانی چوری کرنے والوں کے آلات تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نہری پانی کی چوری میں سہولت کاری کرنے والے میٹ اقبال چانگ کو معطل کر دیا گیا ہے

جبکہ بھونگ مائینر پر تعینات ملوث عملہ کی نشاندہی کے لئے بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کو بھونگ مائنر ٹیل کے کاشتکاروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بھونگ مائینر پر تعینات میٹ و دیگر افسران اور عملہ با اثر زمینداروں کو پانی چوری میں سہولت کاری نہ رہا ہے جس سے ٹیل کا کاشتکاروں کا استحصال اور زمینیں خوشک سالی کا شکار ہو رہی ہیں ۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای انہار کو خود موقع پر پہنچتے ہوئے پانی چوری میں ملوث کاشتکاروں اور سہولت کاری کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ای انہار نے بھونگ مائینر کا سرپرائز وزٹ کیا اور موگے کے سائز بڑے ، پائپ لگا کر نہری پانی چوری کرنے والے زمینداروں اور پانی چوری میں معاونت کرنے والے محکمہ کے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں