ٹیم کی حالیہ کامیابی نظم و ضبط اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جارج لنڈے

راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جارج لنڈے نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کامیابی نظم و ضبط اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، ٹیم نے اپنے منصوبے پر عمل کیا اور یہی جیت کی اصل وجہ بنی۔ لنڈے نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ تھا راولپنڈی عام طور پر ہائی اسکورنگ وینیو سمجھا جاتا ہے تاہم …

راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جارج لنڈے نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کامیابی نظم و ضبط اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، ٹیم نے اپنے منصوبے پر عمل کیا اور یہی جیت کی اصل وجہ بنی۔ لنڈے نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ تھا راولپنڈی عام طور پر ہائی اسکورنگ وینیو سمجھا جاتا ہے تاہم اس بار پچ کا رویہ مختلف رہا۔ انہوں نے کہا کہ 195 رنز کا ہدف آسان نہیں تھا ، ہم نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔

جارج لنڈے نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شکست دینے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔ جارج لنڈے نے کہا کہ وہ یہاں پی ایس ایل بھی کھیل چکے ہیں اور ہمیشہ یہاں کے شائقین کا جوش و خروش قابل دید ہوتا ہے۔ پاکستانی عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جو کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

 

مزید خبریں