14.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹیم ینگ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا مکسچر ہے، نیوزی لینڈ کے...

ٹیم ینگ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا مکسچر ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم ینگ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا مکسچر ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ ہے، یہ اور آئندہ سیریز میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب میچ ونر کھلاڑی ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی جلد فٹ ہو کر آئندہ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی ون ڈے سے زیادہ ٹی 20 میں کارکردگی اچھی ہے اور ان کا سیریز میں کردار اہم ہو گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شائقین ہماری کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، ہم نے ویسی کرکٹ نہیں کھیلی جیسا وہ توقع کر رہے تھے یہاں تک کہ ہم خود بھی ایسی کرکٹ نہیں کھیل سکے جیسا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں