اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ٹینس اسٹار اعصام الحق کو پاکستان اولمپکس ڈے کی مناسبت سے انسٹا گرام پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (پی او سی) براہ راست سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے نامزد کیا گیا ہے۔ منگل کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعصام کو دنیا بھر کے 23 اتھلیٹس اور اولمپین سیمت نامزد کیا گیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے کہا کہ فیڈریشن اور ٹینس کےلئے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ اعصام الحق کو پاکستان کی نمائندگی کے لئے نامزد کیا گیا۔ اولمپک ڈے ہمیشہ ہی اولمپک کے فیملی کےلئے سالانہ کیلنڈر کا سب سے زیادہ اہم ایونٹ ہوتا رہا لیکن موجودہ کووڈ۔19 کی وجہ سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) اور ملک بھر سے کھلاڑیوں نے دنیا کے سب سے بڑے آن لائن اولمپک میں شرکت کی۔ ہم نے اعصام کے ذریعہ منعقدہ لائیو سیشن میں ڈیجیٹل موجودگی ظاہر کرکے اسے مکمل طور پر منایا۔ اولمپک ڈے 2020ءکی روح کو متحرک کرنے کےلئے پی او اے نے تمام فیڈریشنز ، ڈیپارٹمنٹس اور کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا اور تعلیمی اداروں کو ای میلز بھی ارسال کیں تاکہ ملک بھر سے ایک بڑا گروپ اولمپکس کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے براہ راست انسٹاگرام سیشن میں شرکت کو یقینی بنایا جا سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=204016