ٹینس سٹار اعصام الحق نے قرنطینہ کے دوران کمرے میں ٹریننگ شروع کردی

45

سڈنی۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے میلبورن میں قرنطینہ کے دوران ٹریننگ شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے گزشتہ روز میلبورن پہنچنے کے بعد 14 روزہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ اعصام الحق سمیت آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرنے کے بعد ہی کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ اعصام الحق نے قرنطینہ کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے میں ہی ٹریننگ کا اہتمام کیا اور ایکسرسائز شروع کر دی ہے۔ آسٹریلین اوپن کا آغاز آئندہ ماہ 8 فروری سے ہوگا۔