لندن۔20جون (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن سے تھا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ کے مقابلے میں جورڈن تھامسن کو اینڈی مرے کے خلاف 1-4 کی برتری حاصل تھی کہ اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ برقرار نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے اور جورڈن تھامسن نے با آسانی کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں اے ٹی پی ایونٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن اور 37 سالہ میزبان کھلاڑی اینڈی مرے آمنے سامنے تھے تاہم میچ کے پہلے سیٹ میں آسٹریلوی جورڈن تھامسن کو اینڈی مرے کے خلاف 1-4 کی برتری تھی کہ انگلینڈ کے اینڈی مرے کمر کی تکلیف کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے۔ آسٹریلوی جورڈن تھامسن نے باآسانی کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔