ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل ہے، گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں، عمران افراز خان

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے سیکرٹری عمران افراز خان نے کہا ہے کہ ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل ہے اور گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے سیکرٹری عمران افراز خان نے کہا ہے کہ ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل ہے اور گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نعمان افضل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کا کھیل مہنگا ترین کھیل ہے

اور یہ کھیل عام کھلاڑی نہیں کھیل سکتے کیونکہ یہ کھیل ان کی پہنچ سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ٹینس کے میدانوں میں بے پناہ میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھے ہے۔ دنیا میں کسی کھیل کی حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی ناممکن ہے پرائیویٹ سیکٹرز کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں کھیلی گئی ٹینس چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلوں میں 60 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18 اور سینئر پلس 45 ڈبلز کے مقابلوں شامل تھے۔