پیرس۔12ستمبر (اے پی پی): انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ نے سپین کے کارلوس الکاراز سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی، نوویک جوکووچ ایک درجہ ترقی پاکر پہلی جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے دوسرے نمبر پر چلے گئے، یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف دو ، دو درجے ترقی پائی ہے۔
یو ایس اوپن کے میزبان کھلاڑی بین شیلٹن جن کا مینز سنگلز سیمی فائنل میں سفر تمام ہوگیا تھا لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 28 درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹوٹونٹی میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ ترقی پاکر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ یو ایس اوپن چیمپئن کوکو گف تین درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں یو ایس اوپن چیمپئن سربین ٹینس سٹار نے ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔سپین کے کارلوس الکاراز ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ، روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اور ڈنمارک کے ہولگر رونے تیسرے اور چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ی
ونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف دو ، دو درجے ترقی پائی ہے اور بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں،اٹلی کے جینک سنر ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، امریکا کے ٹیلر ٹیافو ایک درجہ ترقی پاکر نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ناروے کے کیسپر رڈ چار درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئےہیں جبکہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف دو درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔ یو ایس اوپن ٹینس کے میزبان سیمی فائنلسٹ کھلاڑی بین شیلٹن لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 28 درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹوٹونٹی میں پہنچ گئے ہیں۔
ادھر ویمنز سنگلز مقابلوں میں یو ایس اوپن کی فائنلسٹ کھلاڑی بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ ترقی ہوئی اور اور انہوں نے پولینڈ کی آئیگا سویٹیک سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔یو ایس اوپن چیمپئن کوکو گف تین درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا چوتھے نمبر پر بدستور قائم ہیں، امریکا کی جیسیکا پیگولا دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی ہیں،جمہوریہ چیک کی مارکیٹا ونڈروسووا تین درجے ترقی پاکر چھٹے پر پہنچ گئی ہیں، تیونس کی اونس جبیر دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہیں، جمہوریہ چیک کی کیرولیناموچووا دو درجے ترقی پاکر دسویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں،
یونان کی ماریا سکاری ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں، فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیاتین درجے تنزلی کے بعد ساتویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ امریکا کی میڈیسن کیز کی چھ درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 11ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹونٹی سے نکل گئی ہیں۔ وہ 23 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔