ٹیکسلا پولیس نے دو پتنگ فروش گرفتار کر کے 150 پتنگیں برآمد کر لیں

118
kite sellers
kite sellers

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):ٹیکسلا پولیس نے دو پتنگ فروش گرفتار کر کے 150 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر لیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو ملزم یاسر سے 100 پتنگیں برآمد ہوئیں۔

دوسری کارروائی کے دوران ملزم خان ویز سے 50 پتنگیں اور دو ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔