راولپنڈی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون، مسروقہ رقم 10ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اسرار، عبداللہ، حضرت عمر اور ارباز شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون، مسروقہ رقم 10ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔