24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹیکسوں کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر

ٹیکسوں کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر

- Advertisement -

مظفرآباد۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے صاحب الرائے اپنی رائے دیں جو بھی بہتر بات ہوگی اس پر عملدرآمد کرنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی،تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں،ریاست کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانےِ صحت، تعلیم، ٹورازم سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اعلانات کا قائل نہیں ہوں جو بات بھی کروں گا اس پر عملدرآمد ہوگا، سیاست کا جواب سیاست سے دیں گے۔

عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے،ریاست کا مقابلہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اب ترقیاتی فنڈز ضرورت کی بنیاد پر دیں گے،ہم سب کو اپنے اندر جمہوری روئیے لانے کی ضرورت ہے، تعصب، علاقائی ازم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا۔ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ملکر اس نظام کو مضبوط کریں۔ریاست کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جائز عوامی مطالبات پورے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لیکن ریاست کا نظام مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاکستان کے ساتھ رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ اس لازوال رشتے کو مضبوط کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے مشاورتی عمل پر پورا یقین ہے۔تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نظریے کو سوالیہ نشان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بجلی اور آٹے کی آڑ میں شرپسندی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ناگزیر نہیں ہوتا کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی سے مذاکراتی عمل میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ممبران شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اکثریت کا اعتماد حاصل ہے کام کروں گا جب نہیں ہوگا تو کوئی اور آجائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں