اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ٹیکسٹائل اور برآمدی شعبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے وزارت تجارت میں بدھ کو اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور وفاقی وزراء عمر ایوب اور حماد اظہر سمیت چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل اور برآمدی شعبہ کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ برآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا جبکہ برآمدی شعبہ کے ریفنڈز کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت سمیت دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔