- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) رواں سال نومبر کے دوران ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات میں 9.71 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.05 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمد ہے۔ اپیرل فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید بلوانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 170 ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکیج سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34514
- Advertisement -