ٹیکسٹائل شعبہ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر24 فیصد کمی

68
ٹیکسٹائل شعبہ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر24 فیصد کمی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل شعبہ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائے گئے مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کو72.566 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 24 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کو95.951 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں انٹرلوپ کو 20.17 ارب روپے،ایف ایم ایل کو8.96 ارب روپے، سفائیر کو3.29 ارب روپے ، سفائیرفنشنگ ملزکر5.12 ارب روپے، کوہ نورٹیکسٹائل ملز کو2.407 ارب روپے، محمودٹیکسٹایل کو1.202 ارب روپے، گل احمدٹیکسٹائل کو4.89 ارب روپے، نشاط چونیاں گروپ کو99 کروڑ 90 لاکھ روپے، زاہدٹیکسٹایل ملز کو1.21 ارب روپے، سورج کاٹن ملزکو4.57 ارب روپے اورآرٹسٹنگ ڈینم ملزکو1.06 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔