ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ما ہ میں 69 فیصد کی کمی آئی

112
Imports of machinery
Imports of machinery

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ما ہ میں سالانہ بنیادو ں پر 69 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 69 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 256 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ جنوری میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 11 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 17 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 12 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں کم ہو کر 11 ملین ڈالر ہو گیا۔