اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 36 فیصد زیاد ہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا ۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ جون میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 17 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو جولائی میں بڑھ کر 19 ملین ڈالر ہو گئے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 677 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 37 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں مشینر ی گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 493 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔