ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادپراضافہ ہوا،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

136
State Bank and Pakistan Bureau of Statistics
State Bank and Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر113.015ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد کاحجم 87.15ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد کاحجم 36.87ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 37.37ملین ڈالراور گزشتہ سال ستمبرمیں 26.77ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2024میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر402.020ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 2.172 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.422 ارب ڈالرتھا۔