31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں فروری کے دوران 39 فیصد اضافہ ہوا...

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں فروری کے دوران 39 فیصد اضافہ ہوا ، پی بی ایس

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 39.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 5.7 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ فروری 2024 میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 4.1 ارب روپے رہا تھا ۔

اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 1.6 ارب روپے یعنی 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں