ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مارچ کے دوران 6 فیصد اضافہ

209
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر6 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے تاہم مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.225 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوفروری کے مقابلہ میں 6.6 فیصدزیادہ ہے، فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.180 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم12.47 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.4 کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو12.24 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22.6 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔