ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

57
وزارت تجارت
وزارت تجارت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہو گیا ۔وزارت تجارت کے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 22۔2021 کے دوران مردانہ گارمنٹس کی برآمدات 32 فیصد اضافہ کے ساتھ 1584 ملین ڈالر ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1201ملین ڈالر تھیں ۔ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 22 فیصد اضافے سے 1575 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوارن 1294 ملین ڈالر تھیں۔

کاٹن فیبرکس کی برآمدات 20 فیصد بڑھنے سے 745 ملین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 622 ملین ڈالر تھیں ۔جرسیوں اور کارڈیگن کی برآمدات 60 فیصد اضافہ سے 330 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 206 ملین ڈالر تھیں۔

چاول کی برآمدات 19 فیصد اضافہ سے 599 ملین ڈالر ہو گئی ۔اعدادو شمار کے مطابق ویمن گارمنٹس کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران20 فیصد اضافہ کے ساتھ 270 ملین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 225 ملین ڈالر تھیں۔