ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اگست کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

60
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران برآمدات میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 2260 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران درآمدات کا حجم 2179 ملین ڈالر رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق اگست 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 1258 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو اگست 2017ءکے دوران 1172 ملین ڈالر رہی تھیں۔