ٹیکسٹائل کی صنعت میں تیزی، ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں اضافہ

81
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی صنعت میں تیزی آنے کے بعدملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں پاورلومزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر 57.38 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر22.58 فیصدکی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں پاورلومزکی 192یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57.38 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پاور لومز کی 122 یونٹس تیارکئے گئے تھے۔

نومبر2021 میں ملک میں پاورلومزکے 38 یونٹس تیارہوئے جو نومبر2020کے مقابلہ میں 22.58 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں پاور لومز کے 31 نئے یونٹس تیارکئے گئے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.26 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔