ٹیکسٹائل کی صنعت میں 40 فیصد روزگار ویلیو ایڈیڈ (گارمنٹس ) کا شعبہ فراہم کر رہا ہے

123
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) ٹیکسٹائل کی صنعت میں 40 فیصد روزگار ویلیو ایڈیڈ (گارمنٹس ) کا شعبہ فراہم کر رہا ہے جبکہ سپننگ اور ویونگ کی صنعت میں 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے برآمدات میں صرف 0.27 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ گارمنٹس کے شعبہ میں 10 لاکھ کی سرمایہ کاری سے برآمدات میں 3.2 ملین ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے انٹرنیشنل گروتھ سینٹر (آئی جی سی) اور کنسوریشم فار ڈویلمپمنٹ پالیسی ریسرچ (سی ڈی پی آر) کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے موقع پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) کے ڈاکٹر اعجاز نبی نے اپنے تحقیقی مقالہ میں کہا ہے کہ گارمنٹس کا شعبہ کپڑے کی صنعت میں مجموعی طور پر 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کر رہا ہے