ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

193
Textile Group

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کاحجم 15.241 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 15.030 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مئی 2024میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کاحجم 1.558 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں 26 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 18 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.237 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 1.321 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پردو فیصدکی نموہوئی اس کے برعکس نیٹ وئیرز کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پردوفیصدکی کمی ہوئی۔ ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 3.239 ارب ڈالر جبکہ نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 3.980 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔