ٹیکس اورڈیوٹیوں کی ادائیگی کیلئے 30 اور 31 مارچ کو ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر کے اوقات کار میں توسیع

183
FBR
FBR

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ٹیکس اورڈیوٹیوں کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر کے اوقات کار میں 30 اور 31 مارچ کو توسیع کردی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے ان لینڈ ریونیوکے تمام چیف کمشنرز اوردیگرحکام کو جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس اورڈیوٹیوں کی ادائیگی کیلئے تمام متعلقہ دفاتر 30 مارچ کوشام 6 بجے اور31 مارچ کو رات 8 بجے تک کھلیں رہیں گے ۔

مراسلہ میں اس حوالہ سے نیشنل بینک آف پاکستان سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مارچ کے مہینہ کی ٹیکس اورڈیوٹیز اسی روز نیشنل بینک کی متعلقہ شاخوں میں جمع کرائی جاسکے۔